ساہیوال،زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹوکی ہدایت پر زائدکرایوں کی وصولی پرٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی،ہزاروں روپے مسافروں کو واپس۔ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹوکی خصوصی ہدایت پر عملہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ساہیوال نے ہفتہ کو ساہیوال سے دوسروں شہروں کوجانیوالی مسافربسوں اورکوچزکوچیک کیا۔اس دوران زائد کرایہ وصول کرنیوالی گاڑیوں کے عملے سے ناصرف وصول کیاگیا زائد کرایہ مسافروں کو واپس کرایابلکہ ان گاڑیوں کے چالان کرکے 10جون کوسیکرٹری آرٹی اے کی عدالت میں پیش ہونے کاحکم بھی دیدیا۔ٹرانسپورٹ اڈوں کے اعدادوشمارکے مطابق لاہور،فیصل آباد،ملتان اوردیگراضلاع میں ملازمت کرنیوالے پردیسی ملازمین کی واپسی کاسلسلہ جاری ہے ۔ٹرانسپورٹ اڈوں کادعویٰ ہے کہ پیرکی سہ پہرسے پردیسیوں کے رش میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں