ساہیوال، دوسگے بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ساہیوال (ایس این این) نہر میں نہاتے ہوئے 2سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے.جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی عمر 10سال اور ایک کی عمر 14 سال بتائی جارہی ہے.ذرائع کے مطابق 90 نائن ایل کے رہائشی دو سگے بھائی ذیشان اور رضوان لوئر باری دوآب میں نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں چلے گئے اور تیز لہروں کی نذر ہو گئے. ریسکو1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نعشیں نکال لیں . دونوں بھائی 90 نو ایل کے باورچی کے بیٹے ہیں.ذرائع سے معلوم ہوا ہے یہ تین بھائی تھے جن میں بڑا بھائی ابنارمل ہے۔اور آج دو جاں بحق ہو گئے ہیں . جب ان کی نعشیں گھر پہنچیں تو گھر میں کہرام مچ گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں