ساہیوال(بیورورپورٹ)چیئرمین تعلیمی بورڈ کا انٹر کے سالانہ امتحان میں نورشاہ سنٹر کا اچانک دورہ،نقل کرانے پر عملہ تبدیل کردیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ رانا عبداشکورنے اپنی ٹیم کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول بوائز سنٹر نورشاہ کا اچانک دورہ کیا۔سنٹر میں استعمال ہونے والے واش رومز کوبغور دیکھا گیا تو وہاں پر ایک طالب علم کتاب سے مدد لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پرچیئرمین کے سپیشل اسکوارڈ نے اس طالب علم کو پکڑا اور فوری طور پر اس کے خلاف UMCبنانے کا حکم دیا۔ مزید برآں چیئرمین نے فوری طور پر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دونوں کو تبدیل کرنے کے احکامات دے دیے اور مزید کہا کہ امتحان کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے بورڈ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور مزید کہا کہ کسی قسم کی غلطی کی صورت میں رعایت نہ کی جائے گی اور اپنی ڈیوٹی اچھی طریقے سے سر انجام نہ دینے والے سٹاف کو دوبارہ کسی بھی امتحان میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔
