ڈی سی ساہیوال کا فروٹ منڈی کا دورہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹونے صبح سبزی وفروٹ منڈی کا دو رہ کر کے مختلف پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ماہ صیام میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کے لئے مارکیٹ کمیٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی صورت بھی خود ساختہ مہنگائی یا قلت نہیں ہونے دی جائے اس سلسلہ میں سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں بھی پھل و سبزی کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں