کمشنر ساہیوال کا دورہ رمضان بازار

ساہیوال(نامہ نگار)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے تمام رمضان بازاروں میں خصوصی اقدامات کئے ہیں جہاں ضروری اشیاء صرف مارکیٹ سے 20فیصد تک ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں اور شہریوں کو تمام اشیاء ایک ہی جگہ خریدنے کی بھی سہولت ہے -انتظامیہ کا ہر اہلکار ان رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرگرم ہے جس کے لئے خصوصی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں -انہوں نے یہ بات ساہیوال،ہڑپہ اور چیچہ وطنی کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کہی -انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی اشیاء ضروریہ خصوصا پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہیے-انہوں نے تمام رمضان بازاروں میں سستی چینی اور آٹے کی فروخت اور دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی -دورے کے دوران کمشنر عارف انور بلوچ نے خریداری کے لئے آئے صارفین سے بھی بات چیت کی اور ان سے اشیاء کی کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا-صارفین نے رمضا ن بازاروں میں شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی خدمات کو سراہا-سبزی خریدنے والے ایک صارف نے لیموں کی کمی کی شکایت کی جس پر کمشنر نے ہدایت کی کہ لیموں کی مارکیٹ میں آف سیزن کی وجہ سے کمی کی باوجود دستیابی کو یقینی بنایا جائے تا کہ صارفین کی شکایات دور ہو سکیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں