چیچہ وطنی، ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

چیچہ وطنی(ایس این این) نئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی شخصیت سازی میں اساتذہ کا کر دار بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اساتذۃ کو چاہیئے کہ وہ طلبا کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر یں ۔ان خیالات کا اظہارکمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ نے ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیپمس میں ڈویژنل پبلک سکو ل اینڈ کا لج کے بورڈ آف ڈائر یکٹر کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سکول کی سالا نہ کا رکر دگی کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زمان وٹو‘پر نسپل بر گیڈ ئر (ر)سید انوار الحسن کر ما نی ‘ بورڈ ممبران پر وفیسر قمرالزمان ‘چوہدری سلطان محمود اور سید افتخار حسین شاہ نے شرکت کی ۔پر نسپل بر گیڈئر (ر)سید انوار الحسن نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی پی ایس کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں‌کا جائزہ لیا پیش کیا.اجلاس میں ڈی پی ایس کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں