ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے علاقے جہاز گراؤنڈ میں ناکام عاشق نے محبوبہ کو گھر کے سامنے گولی مار کر خودکشی کر لی. تفصیل کے مطابق اجمل نامی نوجوان مبینہ طور پر محلے کی لڑکی (ف) سے عشق کرتا تھا اور اس سے شادی کر نا چاہتا تھا. لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے انکار کے بعد بھی نوجوان (ف) پر شادی کے لیے زور ڈالتا رہا . (ف) کی جانب سے انکار پر آج سہ پیہر اجمل (ف) کے گھر کے سامنے پہنچا اور اس پر گولی چلانے کی بعد خود کو بھی گولی مار لی.گولی لگنے کے نتیجے میں اجمل موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ (ف) نامی لڑکی شدید زخمی ہوگئی جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی. پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں.
