ساہیوال، محلہ نور پارک کا ٹیوب ویل خراب

ساہیوال(بیورورپورٹ)کئی دنوں سے ایم سی کا ٹیوب ویل بند،محلہ نورپارک کے عوام پانی کوترس گئے۔تفصیل کے مطابق محلہ نورپارک میں پینے کے صاف پانی کیلئے ٹیوب نصب ہے جس پر ٹیوب ویل آپریٹر بھی تعینات ہے۔پی ٹی آئی کے کارکن راؤ اشفاق علی خان نے دیگرسینکڑوں رہائشیوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ محلہ نورپارک میں صورتحال اس وقت انتہائی ابترہے۔لوگ پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں۔ٹیوب ویل آپریٹر نے گزشتہ 20/25دن سے ٹیوب ویل نہیں چلایا۔میونسپل کارپوریشن رابطہ کرنے پر بھی کوئی خاطرخواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اورضلع ساہیوال میں مسلم لیگ(ن) اب بھی برسراقتدارہے جس کا میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع کونسل اوردیگردفاترمیں اثرورسوخ برقرارہے جو پی ٹی آئی کارکنان کو اذیت دینے کیلئے ایسے حربے اختیارکررہے ہیں۔انہوں نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لیکراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں