ساہیوال(بیورورپورٹ)سوئی گیس ساہیوال ریجن نے گھریلوگیس کنکشن کمرشل استعمال کرنے پر کنکشن منقطع کردیا۔گزشتہ روز محکمہ سوئی گیس ساہیوال ریجن کو اطلاع ملی کہ نواحی علاقہ فریدکوٹ میں گھریلوگیس کنکشن کو کمرشل مقصد کیلئے استعمال کیاجارہاہے جس پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔سوئی گیس ٹیم نے کوٹ فریددیپالپور میں دل محمد کے مکان پر چھاپہ مارکرگھریلو گیس کنکشن کو کمرشل استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے گھریلو گیس کنکشن کو کمرشل استعمال کرکے محکمہ کو بھاری نقصان پہنچارہاتھا۔سوئی گیس حکام کے مطابق ایسے عناصرمعاشرے کے ناسورہیں جن کیخلاف بلاتعطل قانونی کارروائی جاری رکھی جائیگی۔
