ساہیوال، 4 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی گاؤں میں نامعلوام شخص نے 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. بچی کی حالت غیر ہونے پر نامعلوم شخص بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا. تفصیل کے مطابق 78 پانچ آر ساہیوال کی روبینہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے والدین کے ہاں آئی ہوئی تھی. گزشتہ روز اس کی بیٹی گلی میں کھیلتے کھیلتے لاپتا ہو گئی. روبینہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ اسے ڈھونڈتی ہوئی قریبی احاطے میں پہنچی تو بچی حالت غیر میں وہاں بے ہوش پڑی ہوئی تھی. زخمی بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں‌داخل کروا دیا گیا ہے. ابتدائی میڈیکل روپرٹ کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے. اس ضمن میں‌پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے. متاثرہ بچی کے والدین نے وزیر اعلیٰ سے نامعلوم ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے قرار واقعی سزا دینے کی درخواست کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں