ہڑپہ میں جعلی پیر کا بیوی پر تشدد، ناک کاٹ ڈالی

ہڑپہ(ایس این این) ہڑپہ کی نواحی آبادی دربار پیر شہباز کے ڈبہ پیر نے غیرت کے نام پر بیوی کی ناک کاٹ ڈالی۔ پولیس کے مطابق جعلی پیر احمد زمان نے اپنی 50 سالہ بیوی کی ناک نا معلوم وجوہات کی بنا پر کاٹ ڈالی ۔ زخمی خاتون کو سول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم بچوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہچ گئی تا ہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ڈی پی او ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں