ساہیوال میڈیکل کالج کے پروفیسر کا تحقیقی مقالہ بہترین قرار

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میڈیکل کالج کا ایک اور اعزاز،پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رئیس عباس کا لاہور میں ہونے والی انٹرنیشنل پتھالوجی کانفرنس میں ریسرچ پیپر سب سے بہترین قرار دیا،ماہرین کے پینل نے ڈاکٹر رئیس عباس کو خصوصی شیلڈ سے نوازا-انہو ں نے یہ اعزاز ملک بھر سے آئے ہوئے ماہرین میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ظفر چوہدری،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر مصطفی کمال پاشا،اور نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کے پی ایچ ڈی پروگرام ڈائریکٹر پروفیسر دلشاد اے خان شامل تھے -ماہرین نے ڈاکٹر رئیس عباس کے پیپر کو کانفرنس کا بہتری پیپر قرار دیتے ہوئے اسے پتھالوجی کے شعبے میں دوسروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا -ڈاکٹر رئیس عباس نے آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے ”کلنیکل لیبارٹری میں کوالٹی انشورنس“ کا سر ٹیفکیٹ کورس بھی مکمل کر لیا ہے -دریں اثناء ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے ڈاکٹر رئیس عباس کو اس اہم اعزاز پر مبارکباد دی ہے اور اسے ساہیوال میڈیکل کالج کے لئے قابل فخر قرار دیا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں