کوئٹہ، فروٹ منڈی میں دھماکہ، 16 جاں بحق

کوئٹہ(ایس این این) کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی کی فروٹ منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں، امدادی کام جاری ہیں۔
کوئٹہ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی.ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔
کوئٹہ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی.ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار بھی شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بھی بتایا کہ دھماکا خیز مواد آلوؤں کی بوری میں رکھا گیا تھا، جبکہ بوری کی لوڈنگ کے دوران یہ دھماکا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں