کچا کھوہ سے پاکپتن جانے والا طالب علم راستے میں لا پتا

خانیوال(ایس این این) کچا کھوہ سے پاکپتن جانے والا مدرسے کا طالب علم راستے میں لا پتا ہو گیا۔طالب علم گھر میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس پاکپتن جا رہا تھا۔ والدین کے مطابق ان کا بیٹا عثمان غنی منگل 9اپریل کو 137سول ایل کچا کھوہ سے پاکپتن کے لیے بذریعہ ویگن روانہ ہوا تھا مگر ۲ روز بعد بھی پاک پتن میں اپنے مدرسے نہیں پہنچا۔پریشانی کے عالم میں والدین نے رشتہ داروں اور دیگر جگہوں پر بھی تلاش کیا مگر عثمان غنی کا کوئی پتا نہیں چلا۔ مذکورہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ان کے بیٹے کے بارے میں علم ہو تو وہ 0301-7398150پر اطلاع دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں