ساہیوال، اراضی ریکارڈ سنٹر کا جنریٹر خراب، کام بند، سائلین خوار

ساہیوال۔ (ایس این این) اراضی ریکارڈ سنٹرپر4روز سے جنر یٹر خراب ہونے سے کام بند ‘ ضلعی انتظامیہ خاموش ‘سائلین سراپا احتجاج‘ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر پر مسلسل 4 روز سے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے دوردراز سے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلا ت کاسامناہے۔
سائلین کاکہناہے کہ وہ اراضی سنٹر پر صبح سویرے آتے ہیں تو بجلی بند ہونے کی صورت میں انہیں صبح آنے کو کہہ دیاجاتاہے مسلسل 4روز سے یہی سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل سنٹر کا بجلی کنکشن منقطع تھا جس کے باعث جنر یٹر پر سروس فراہم کردی جاتی تھی مگر اب بجلی کنکشن بحال ہوگیااور لوڈشیڈنگ کے باعث سنٹر پربجلی بند ہے۔ سائلین نے کہا کہ جب وہ عملہ سے جنریٹر کے بارے دریافت کرتے ہیں تو سنٹر عملہ انہیں جنر یٹر خراب ہونے کا کہہ دیتے ہیں۔ انہوںنے کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر سے جنر یٹر کی فوری مرمت کا مطالبہ کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں