ساہیوال، ووٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

ساہیوال (ایس این این) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زاہد سبحانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں جاری انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی میں فارم نمبر 21 کے ذریعے ووٹ کے اندراج و منتقلی میں 31 مئی 2019 تک توسیع کردی ہے ۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ووٹر کا اندارج صرف اور صرف شناختی کارڈ پر موجود عارضی یا مستقل پتہ میں سے صرف کسی ایک پتہ پر ہی کیا جا سکتا ہے۔یہ بات انہو ں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی۔انہو ں نے بتایا کہ ایسے تمام ووٹران جن کا ووٹ مستقل یاعارضی پتہ کے علاوہ کسی دوسرے پتہ پر درج ہے اٴْن کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنا ووٹ اپنے شناختی کارڈ کے کسی ایک پتہ پر تبدیل کروالیں جو کہ انتخابی قوانین کے مطابق لازم ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت 22 مراکز قائم ہیں جن میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 90/9-L‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یوسف والا اے گورنمنٹ پرائمری سکول 65/5-L‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرقادر آباد‘گورنمنٹ پرائمری سکول 55/5-L‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرگورنمنٹ پرائمری سکول 50جی ڈی‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد پور ‘گورنمنٹ پرائمری سکول 90/6-R‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرجناح ٹائون ہڑپہ‘آفس آف یونین کونسل جناح ٹائون ہڑپہ ‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرنائی والا‘گورنمنٹ مڈل سکول 144/9-L‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرنائی والا‘گورنمنٹ مڈل سکول 130/9-Lڈیرہ رحیم ‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسربرج والا اے‘ساہیوال گورنمنٹ پرائمری سکول ملت طارق بن زیاد‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرگورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی آر بلاک فرید ٹائون‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرصدر بی ساہیوال‘گورنمنٹ پرائمری سکول شرقیہ رضویہ‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرایم سی ساہیوال‘گورنمنٹ پرائمری سکول 135/9-Lاے‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 120/9-Lنئی آبادی کمیر‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کو ارٹر‘قانون گو حلقہ چیچہ وطنی‘گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ایم سی نمبر 1چیچہ وطنی ‘گورنمنٹ پرائمری سکول 8/11-Lچیچہ وطنی‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرقانون گو حلقہ غازی آباد‘گورنمنٹ پرائمری سکول 164/9-Lاے جامعہ صدیقہ‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرقانون گو حلقہ اکاونوالا‘گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 57/12-L‘آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرقانون حلقہ گو اوکانوالا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 116/12-L،آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرقانون گو حلقہ اقبال نگر ،گورنمنٹ پرائمری سکول 7/14-L،آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرشاہکوٹ (غربی) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 93A/12-L،آفس آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرآفیسر صدر اے ،گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی نمبر 3چیچہ وطنی ،گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچہ وطنی شامل ہیں۔انہو ں نے بتایا کہ عوام الناس اپنے ووٹ کے صحیح اندراج کو شناختی کارڈ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے اپنے قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور فارم 21بلا معاوضہ لیکر اپنے درست کوائف کے ساتھ بر وقت جمع کروائیں تا کہ انتخابی فہرستوں میں ووٹر ان کا اندراج درست کیا جا سکے اور ملک میں جمہوری عمل مضبوط سے مضبوط تر ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں