ساہیوال، سسرالیوں کا داماد پر تشدد

ساہیوال(بیورورپورٹ)سسرالیوں کا داماد پر تشدد،گھرپرفائرنگ،پولیس نے ملزموں کو رہاکردیا۔محلہ فریدگنج کے رہائشی محمدعباس نے پسندکی شادی مریم سے کرلی جس کا لڑکی کے گھروالوں کوشدید رنج تھا۔گزشتہ روز مریم اورعباس کے آپس میں جھگڑاہوگیاجس کی اطلاع مریم نے اپنے گھروالوں کو کردی جس پر اس کا والد محمد اسلم،بھائی محمدذیشان اوربہنوئی محمدحفیظ ودیگرنامعلوم مسلح افرادعباس کے گھر آگئے جوقتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کی بیوی اوربیٹے کوساتھ لے گئے۔رات10بجے کے قریب محمد اسلم وغیرہ گھرمیں زبردستی داخل ہوگئے جنہوں نے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عباس زخمی ہوگیا۔15پر اطلاع پرمقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزموں کو گرفتارکرکے بعد میں رہاکردیا۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی اواورایس ڈی پی اوسے انصاف کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں