عطا اللہ عیسٰی خیلوی کے انتقال کی افواہ نے شائقین کو غمزدہ کر دیا

میانوالی(ایس این این)‌پاکستان کے مقبول فنکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی موت کی افواہ نے سوزو ساز کی دنیا کے لاکھوں شائقین کو غم سے نڈھال کر دیا. آج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک خبر میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی موت کی اطلاع دی گئی تھی. عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بقید حیات ہیں اور ہسپتال سے واپس گھر منتقل ہو گئے ہیں. انھوں نے اپنی ویڈیو میں شایقین کا شکریہ ادا کیا. عیسیٰ خیلوی کے دیوانوں کی جانب سے افواہ پھیلانے والوں کے خوب لتے لیے گئے. یہ امر افسوس ناک ہے کہ ہزاروں‌لوگوں نے بغیر تحقیق اس خبر کو شئیر کیا. مزید دیکھئے اس ویڈیو میں

اپنا تبصرہ بھیجیں