پاکپتن، عارفوالا کے نوجوان کا جہاز واپس کر دیا گیا

عارف والا(ایس این این)‌پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے چھوٹا طیارہ بنانے والے محمد فیاض کو اس کا جہاز واپس کردیاگیا۔سوشل میڈیا پر محمد فیاض کے حق میں‌اٹھائی جانے والی آواز کے بعد جہازڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت پر واپس کیا گیا۔محمد فیاض کا کہنا ہےکہ وہ اپنا تیار کردہ جہاز واپس ملنے پر بے حد خوش ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی ٹیم جہاز کے جائزے کے ساتھ محمد فیاض سے بھی ملے گی۔محمد فیاض کو31 مارچ کواس کا اپنا بنایا ہواجہاز اڑانے کی کوشش کرنے پر پکڑا گیا تھا۔پولیس نے محمد فیاض کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت نے محمد فیاض کو تین ہزار روپے جرمانہ کرکے رہا کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں