ساہیوال، ڈی سی کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کو ریلیف کی ہدایت

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹواپنے آفس میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔عوامی مسائل سنتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میاں محمدزمان وٹونے مختلف محکموں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل و شکایات اپنے دفتر میں حل کرنے پر توجہ دیں اور اس سلسلہ میں درخواست گزاروں کو تسلی سے سن کر ریلیف فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ افسران کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ مال، تعلیم، صحت، میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل سمیت دیگر محکموں کے خلاف شکایت سنتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو محکمانہ ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں تاکہ عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں