پٹرول کی قیمت میں‌6 روپے فی لٹر اضافہ

اسلام آباد(ایس این این) حکومت پاکستان نے اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 6 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفار ش کی تھی. نئی قیمتو ں کا اطلاق یکم اپریل 2019ء سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں