ساہیوال ( ایس این این)ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب محمد اختر کا چائلڈ پروٹیکشن ساہیوال کی زیر تعمیر بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ،ایک ماہ میں بلڈنگ کا تمام کام مکمل کرنے کی ہدایت-تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب محمد اختر نے چائلڈ پروٹیکشن ساہیوال کی زیر تعمیر بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا -اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ محمد علی،سب انجینئر شیخ طارق،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد محسن،ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن ساہیوال محمد طاہر اور محمد اقبال بھی موجود تھے -ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن پنجاب محمد اختر نے ہدایات جاری کیں کہ بلڈنگ کا تمام کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے تا کہ ادارے کو باقاعدہ طور پر چلایا جا سکے –
