ساہیوال،رانا عبدالشکور کو چئیرمین تعلیمی بورڈ تعینات ہونے پر مبارک باد

ساہیوال(بیورورپورٹ)ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن تعلیمی بورڈ،ساہیوال کا اجلاس زیرِ صدارت صدر پرویز احمد ڈوگر منعقد ہوا جس میں جناب رانا عبدالشکورڈائریکٹر کالجز، ساہیوال ڈویژن، ساہیوال کو بطور چیئرمین تعلیمی بورڈ، ساہیوال کا اضافی چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے اوراس امر کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین، تعلیمی بورڈ، ساہیوال ملازمین کےجائز مطالبات کی تکمیل کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے۔ اجلاس میں اِس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین بورڈ، ملازمین کی پروموشنز اور اُن کو مستقل کرنے کے لیے فوری اقدامات اُٹھائیں گے۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن، تعلیمی بورڈ، ساہیوال کے تمام عہدیداران نے مجاز اتھارٹی کو اپنے تمام ترتعاون کایقین دلایااور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں