ساہیوال(بیورورپورٹ)اساتذہ کی پرموشن کادیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ٹیچریونین کا ڈی سی،سی ای اوایجوکیشن کوخراج تحسین۔سکول ایجوکیشن کے زیرانتظام سکولوں میں پی ایس ٹی اورای ایس ٹی ٹیچرعرصہ درازسے محکمانہ پرموشن نہ ہونے سے پریشان تھے۔پنجاب ٹیچریونین اللہ بخش قیصر گروپ کے ضلعی صدر میاں منیر حسین انجم کی جانب سے توجہ دلانے پر ڈپٹی کمشنر/یڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمدزمان وٹواورچیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میاں ذوالفقارعلی نے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے اساتذہ کا درینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے ذاتی دلچسپی لی اور محکمانہ پرموشن میں 13پی ایس ٹی اور17ای ایس ٹی ٹیچرزکوترقی دیدی۔پنجاب ٹیچریونین کے مرکزی صدر میاں اللہ بخش قیصر،ڈویژنل صدرسردارمنظورحسین کھیڑااورضلعی صدرمیاں منیر حسین نے کہاہے کہ ہم ٹیچربرادری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر میاں محمدزمان وٹواورسی ای اوایجوکیشن میاں ذوالفقارعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ٹیچرزکی پرموشن کا درینہ مطالبہ پوراکیااورپرموٹ شدہ اساتذہ کوسکولوں میں حاضری تک تمام مرحلے کوانتہائی احسن طریقہ سے حل کیا۔
