ہڑپہ، نا معلوم خاتون نے نومولود بچہ کھیتوں میں پھینک دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)زناچھپانے کے لئے نومولود بچے کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔ہڑپہ کے نواحی قصبہ دادڑا بالا روڈکے قریب زناکو چھپانے کے لئے نومولود بچے کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق بچے کی نعش سرخ رنگ کے کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی جسے کتے چیڑ پھاڑ کررہے تھے۔راہگیروں نے بچے کی نوچی ہوئی مسخ شدہ نعش کو کتوں سے چھین کر گھڑا کھود کر کھیتوں میں ہی دفنا دیا۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ پولیس تھانہ ہڑپہ کو اطلاع بھی دی گئی لیکن پولیس نے آنے سے انکار کر دیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او ساہیوال اور محکمہ صحت سے ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں