ساہیوال، کھلا پٹرول فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)بغیر لائسنس وغیر قانونی طریقہ سے کھلاپٹرول بیچنے پر دوکاندارگرفتار۔ضلعی سول ڈیفنس افسرمیڈم فریحہ جعفرنے دوران چیکنگ چک نمبر129نو،ایل میں ایک دوکان پر چھاپہ ماراجہاں دوکاندار لقمان بغیر لائسنس اورغیر قانونی طریقہ سے کھلاپٹرول فروخت کررہاتھا۔سول ڈیفنس ٹیم نے دوکاندارکوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے سی ڈی اوکی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں