اندراج مقدمہ کی رٹ پٹیشن کا خاتمہ، ساہیوال بار کی جانب سے احتجاجی کال

ساہیوال(بیورورپورٹ)اندراج مقدمہ کی رٹ پٹیشن ختم کرنے پرساہیوال بارکی مذمت،احتجاج کا اعلان۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن محمد ندیم بشیرچوہدری نے بتایاکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس آف پیس کے اختیارات کو ختم کرنے اورانٹرٹین نہ کرنے کے قانون جس کے تحت 22-A/22-Bکے تحت قابل دست اندازی پولیس کے جرم کیلئے تھانہ کے ایس ایچ اواورڈی پی اوکیخلاف رٹ پٹیشن دائرکی جاتی تھی اس کو ختم کردیاگیاہے۔اب ایس ایچ اوکے کارروائی نہ کرنے پر ایس پی کودرخواست دی جائیگی اورایس پی کے فیصلہ کاانتظارکیاجائیگااورایس پی سے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد اس کی کاپی ساتھ لگاکررٹ پٹیشن دائرکی جاسکے گی۔بارانتظامیہ کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے ضابطہ فوجداری 154کی خلاف ورزی کی ہے جس کی ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن ساہیوال پرزورمذمت کرتی ہے اوراحتجاج کا اعلان کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں