ساہیوال، چوری کی وارداتیں، لاکھوں کا سامان اور نقدی چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی‘طلائی زیورات‘موبائل فون‘یوپی ایس بیٹریاں‘فریج‘گھریلوسامان‘موٹرسائیکل وغیرہ چرالے گئے۔ڈکیتی کی واردات سجادحسین کے ساتھ ہوئی جوگلستان روڈ پراپنی دوکان بندکرکے گھر94چھ آرجارہاتھاکہ گھرکے قریب دونامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارملزموں نے زبردستی روک لیااورگن پوائنٹ پر نقدی‘زیورات‘موبائل فون وغیرہ مالیتی پانچ لاکھ روپے چھین لئے،گاؤں 89چھ،آر میں محمدشہزادکے گھر کے تالے توڑکر اندرسے یوپی ایس بیٹریاں اورفریج وغیرہ مالیتی 3لاکھ10ہزار روپے عبدالرحمان وغیرہ چارملزموں،فتح شیر کالونی میں محمدرمضان کے گھرسے نقدی،گھریلوسامان وغیرہ مالیتی چارہزار غلام مرتضیٰ وغیرہ سات ملزموں،بلال کالونی میں محمداحسن کی نقدی‘موبائل فون مالیتی 35ہزار روپے دونامعلوم ملزموں اورگاؤں 120نو،ایل کمیر میں محمدمنیر کے گھر کے باہر سے اس کاموٹرسائیکل مالیتی 44ہزار روپے آصف وغیرہ دوملزموں نے چوری کرلی۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں