پاکستانی سرپرائز ، دو انڈین طیارے پاش پاش

اسلام آباد(ایس این این) پاک فوج نے دو بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتارکرلیا۔پاکستان نے بھارت کو سرپرائزدے دیا،ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی آج صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پرپاک فضائیہ نےجوابی کارروائی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ،ایک بھارتی طیارہ آزادجموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں