ساہیوال، وارداتوں میں ملوث 12 گروہ گرفتار

ساہیوال(بیورورپوٹ) پولیس سٹی سرکل نے پانچ اورصدرسرکل نے سات مختلف وارداتیں کرنے والے بارہ گینگز گرفتارکرکے سرغنوں سمیت 45ملزمان گرفتارکرلئے ہیں جن کے قبضہ سے 4کروڑ 39لاکھ 95ہزارروپے کامال مسروقہ برآمدہواہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل اورصدرسرکل نے مختلف وارداتیں کرنیوالے بارہ گینگز ٹریس کرکے سٹی سرکل نے پانچ اورصدرسرکل نے سات گینگز سرغنوں سمیت 45ملزمان گرفتارکرکے ان سے آئل ٹینکر ایک عدد‘کاریں سات عدد‘ موٹرسائیکلیں 42‘ چارموٹرسائیکل رکشے‘ نقدی 53لاکھ 4ہزار روپے‘ طلائی زیورات‘9بھینسیں‘ دوبکریاں‘ دوموبائل فونز‘کپڑے کے تھان‘سلائی مشینیں‘ بٹیریاں‘فریجیں‘ لیپ ٹاپس‘ یوپی ایس اوردیگرالیکٹرانک سامان کل مالیتی 4کروڑ 39لاکھ 95ہزارروپے کامال مسروقہ برآمد کیاہے۔پولیس نے ملزمان سے 133پسٹل‘20بندوقیں‘ 20ریوالور اوردورائفلیں معہ گولیاں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کے دوران 101اشتہاری اے کیٹیگری اور 269 اشتہاری بی کیٹگری گرفتارکئے ہیں جبکہ دونوں سرکلز سے 54کلو 743گرام چرس‘ 8090لیٹرشراب‘ 6کلو 129 گرام ہیروئین اور سولہ چالوبھٹیاں شراب برآمد کی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس کی شاندارکاکردگی پر انہیں نقد انعامات اورتعریفی اسناد دینے کااعلان کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں