ساہیوال، تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر 2 طالب علم جاں بحق

ساہیوال(بیورورپوٹ) تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار دو طالب علموں کوکچل دیا‘دونوں طالب علم جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال پاکپتن روڈ پر سکینڈ ایئر کے دو طالب علم 19سالہ ماجد اور 19سالہ صدیق ایک ہی موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرارہوگیا۔ ریسکیو1122نے دونوں میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں