ساہیوال، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، موبائل و نقدی چوری

ساہیوال(بیورورپوٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘طلائی انگوٹھی اور بیل وغیرہ لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات مڈھالی روڈ پر ہوئی یہاں محمد فرقان اپنے ہومیو پیتھک کلینک پر مریضوں کو چیک کررہاتھا کہ اس دوران عمر تنویر وغیرہ 3 ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر انہیں یرغمال بنالیا اور ان سے نقدی موبائل فون اور طلائی انگوٹھی کل مالیتی1لاکھ65ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں 86/6-Rمیں ارشد وغیرہ 2چوروں نے اقبال مجید کی دوکان کی چھت پھاڑ کر نقدی‘ موبائل فون اور سگریٹ مالیتی92ہزارروپے‘87/6-Rمیں دونامعلوم ملزمان نے عابد شاہ کے گھرکے تالے توڑ کر نقدی‘گھریلو سامان وغیرہ مالیتی2 لاکھ43ہزارروپے اور 94/9-Lمیں نیا زوغیرہ دو ملزمان نے محمد ممتاز کے احاطہ سے بیل مالیتی 1لاکھ روپے چرالئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں