ساہیوال، نجی بیکری کے سامنے ڈائرکٹ فائرنگ کرنے والے گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)نجی بیکری کے باہر دنگافساداورفائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے 9ملزموں کیخلاف مقدمہ درج۔بتایاگیاہے کہ جی پی اوآفس کے سامنے نجی بیکری پر عبدالرحمان وغیرہ 9ملزموں نے ایک دوسرے کو جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی جان لیوافائرنگ کرکے دہشت،خوف وہراس پھیلااور انسانی جان کو خطرہ میں ڈالا۔پولیس کے موقع پر پہنچ جانے پر ملزم فرارہوگئے۔ایس ایچ اوکی مدعیت میں 9ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں