اقوام متحدہ کشمیریوں کا حق تسلیم کرے : کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر ی آزادی کے حصول کے لئے اپنی لازوال جدوجہد اور جانی و مالی قربانیوں سے جو تاریخ رقم کر رہے ہیں وہ اقوام عالم کے لئے مشعل راہ ہے اور دنیا کی آزادی پسند قوموں کو چاہیے کہ اس جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دیں اور انہیں نو آبادیاتی غلامی سے نجات دلانے میں مدد دیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے 70سال پہلے کیا تھا-انہو ں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہی جو خصوصی تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا -انہو ں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں پوری قوم شریک ہے اور انہوں نے اپنے جسموں پر گولیاں کھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتی -پاکستانی قوم کشمیریوں کی اس عظیم جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور کامیابی تک سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی -کمشنر عارف انور بلوچ نے کہا کہ بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم و ستم یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیوں کو کشمیریوں سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف کشمیر کا خطہ چاہیے لیکن غاضب طاقت زیادہ دیر تک کشمیریوں کی جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتی -انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کو ان کی جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور حق خود آرادیت کے حصول تک مکمل حمایت جاری رکھے گی -انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور جذبہ حریت سے کشمیریوں کے ساتھ ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں