ساہیوال، کالونی کے سائٹ آفس میں چوری کی واردات

ساہیوال ( بیورورپورٹ) نامعلوم چور کالونی کے سائٹ آفس سے 7لاکھ روپے کے کمپیوٹر اورگیس سلنڈر وغیرہ چراکرلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 88/9-L میں نامعلوم چوروں نے ایک کالونی کے دفتر کے کنڈے کاٹ کر دفتر سے کمپیوٹر ‘ سی پی یو‘ گیس سلنڈر اور دیگرسامان کل مالیتی 7لاکھ روپے چرالیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مدثرحسین کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں