ساہیوال،آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینار کا انعقاد

ساہیوال(بیورورپورٹ)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جناح ہال میں ”یوم یکجہتی کشمیر او رپاکستان“کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد 5فروری بروز منگل صبح 10بجے ہو گا جس میں جدوجہد آزادی کشمیر میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی -پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو ہونگے اور اس میں سرکاری ملازمین،اساتذہ،طلبا و طالبات،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے اور شہری کثیر تعداد میں شریک ہونگے -سیمینار کے بعد جدوجہد آزادی کشمیر سے اظہار یک جہتی کے لئے جناح ہال سے ڈی سی آفس تک واک بھی کی جائے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں