ساہیوال، پرائمری سکول ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹ جاری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال نے پی ایس ٹی مرد و خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ مرتب کر کے آویزاں کر دی ہے اور اساتذہ سے7فروری تک اعتراضات اور تصحیح کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں -یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سید راشد لطیف نے ایک ملاقات میں بتائی -انہوں نے کہا کہ اساتذہ اعتراضات داخل کروانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ کے دفتر سے رجوع کریں -مقررہ تاریخ کے بعد کوئی اعتراض وصول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی عذر قابل قبول ہو گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں