ساہیوال(بیورورپورٹ)منی بجٹ کے بعد ساہیوال شہر اورگردونواح میں دوکانداروں نے سگریٹ کی قیمتوں میں خودساختہ 20فیصدتک اضافہ کردیاہے حالانکہ منی بجٹ میں سگریٹ پر کسی قسم کے نئے ٹیکس عائد نہیں کئے گئے۔شہریوں کے مطابق دوکانداروں نے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں 10سے 20روپے کااضافہ کردیا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے سگریٹ کی قیمتوں میں من مانے اضافہ پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انتظامیہ ذرائع کے مطابق منی بجٹ کی آڑ میں سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے دوکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے مارکیٹوں میں سگریٹ کی قیمتوں کاجائزہ لیاجائیگا۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں محمد زمان خاں وٹو کاکہناہے کہ مہنگے داموں سگریٹ فروخت کرنیوالوں کوبھاری جرمانہ اوران کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔
