ساہیوال (بیورورپورٹ) بجلی چوروں کے خلاف مہم‘مولوی سمیت 5افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا افسران نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپے مارے اور شاداب ٹاؤن میں ثناء اللہ وغیرہ 3افراد‘ مولوی رمضان اور 60-61/G-Dمیں فلک شیر پی وی سی لائن میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑ لیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
