امریکہ میں شدید سردی کی لہر، 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

واشنگٹن (ایس این این) امریکہ کی کئی ریاستوں کو منجمد کر دینے اور ریکارڈ حد تک منفی درجہ حرارت والی سردی کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شکاگو میں جمعرات کو درجہ حرارت منفی 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے تک گر جانے سے 20 جنوری 1985 کو وہاں پڑنے والی زیادہ سے زیادہ سردی کا گزشتہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ امر یکہ کے چند دیگر علاقوں میں درجہ حرارت منفی40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سردی کی شدید لہر کے دوران اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ۔ ان میں طلبہ شامل ہیں۔متاثرہ علاقوں میں ا سکول و دفاتر بند ہیں ۔ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں