ڈی سی ساہیوال کل چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائیں گے

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے یکم فروری بروز جمعہ کو ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی افسران موجود ہونگے -کھلی کچہری نماز جمعہ کے بعد سہ پہر 3بجے شروع ہو گی۔عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تحریری درخواستوں کے ساتھ وقت مقررہ پر کھلی کچہری میں پیش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں