ساہیوال ڈی پی ایس کے بجٹ کی منظوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری‘آمدن کا تخمینہ 37کروڑ8لاکھ روپے جبکہ اخراجات 37کروڑ 90 لاکھ روپے ہونگے۔82لاکھ روپے خسارے کو پورا کرنے کیلئے حکومت کے قواعد کے مطابق اپریل 2019سے فیسوں میں 8فیصد اضافے کی منظوری دی گئی -بجٹ کی منظوری کالج کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدار ت ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئر مین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ نے کی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو، پرنسپل بریگیڈئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی اور ایڈیشنل کمشنر عبدالغفور چوہدری کے علاوہ ممبران پروفیسر قمر الزمان خان،حبیب جیلانی وینس،شیخ محمد یونس،میاں محمد صدیق کمیانہ ایڈوکیٹ اور سید افتخار حسین شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی -اجلاس میں کالج کے کلیریکل اور درجہ چہارم کے 20ملازمین کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی بھی منظوری دی -اجلاس میں کمشنر عارف انو ر بلوچ نے راوی کیمپس نزد کامسیٹ یونیورسٹی کے لئے 15ایکڑ زمین حاصل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تا کہ کالج پر داخلوں کا بوجھ کم کیا جا سکے -انہو ں نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران مزید پودے لگائے جائیں -اجلاس میں بورڈ کے ممبر چوہدری سلطان محمود کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی گئی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی –

اپنا تبصرہ بھیجیں