ڈی پی ایس چیچہ وطنی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

چیچہ وطنی(ایس این این) طلباء قوم کا مستقبل ہیں . اخلاق ، تربیت اور تعلیم کا امتزاج ہی طلبا کو مستقبل کا ذمہ دار شہری بنا سکتا ہے. ان خیالات کا اظہار ممبر بورڈ آف گورنرز ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ پروفیسر قمر الزمان نے ڈویژنل پبلک سکول چیچہ وطنی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں .

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے پر نسپل بریگیڈئیر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے چیچہ وطنی کیمپس کے بورڈ کے نتائج کا جائزہ پیش کیا. انھوں نے ادارے کے وائس پرنسپل مدثر رضوان اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی.

انھوں نے بتایا کہ چیچہ وطنی میں‌گرلز کے لیے موجود کیمپس کی عمارت کی بالائی منزل جلد تعمیر کی جائے گی جس سے بچیوں کے لیے ادارے میں حصول علم کے مزید مواقع پیدا ہوں گے. تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے.

بورڈ امتحانات میں بہترین نتائج کے حامل اساتذہ مس نازیہ سلیم، مسز آسیہ منظور، مس حفصہ غفار، مسز شازیہ احسان، فیصل مرزا، کاشف بشیر کاشف، سہیل رفیق ،مسز عذرا ودود، مسز سائرہ مختار اور مسز مسرت احد کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. تقریب میں میاں اکمل، شیخ محمد یونس، سید افتخار شاہ، پروفیسر منیر رزمی اور دیگر نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں