ساہیوال، ریسکیو1122 نے حادثے کا شکار افراد کا سامان ان کے حوالے کر دیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)حادثہ میں زخمی ہونے والوں کا لاکھوں روپے کا سامان ریسکیو 1122نے ورثاء کے حوالے کردیا‘ شہریوں کی طرف سے ریسکیو1122کو خرا ج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بائی پاس چیچہ وطنی پر سی این جی کے قریب ایک کار نمبری 207/MNE ٹرک سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں الٹ گئی تھی جس کے نتیجہ میں 2افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122نے طبی امداددیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیاگیا۔ ریسکیو1122کوزخمی افراد کا سامان جس میں 4موبائل فون‘5 تولے طلائی سونا‘آرٹی فیشل جیولری اور سامان سے بھرا بریف کیس ملا جسے ایمانداری کے ساتھ ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔ ریسکیو 1122 کے ضلعی ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیوٹیم کوشاباش دی جبکہ شہریوں نے ریسکیو1122کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ان کی ایمانداری قابل تحسین اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں