علیمہ خان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے: مریم اورنگ زیب

اسلام آباد(ایس این این) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے معاملے پر جے آئی ٹی بنا ئیں۔ تحر یک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کے 18 بے نامی اکاؤنٹس پر بھی انھوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذکورہ اکاونٹس ظاہر نہ کرکے قومی خیانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بے نامی دار ہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سب کے لئے احتساب کے معیار کا تعین کیا تھا ۔ ہم نے علیمہ خان کی پراپرٹی کے ظاہر ہونے پر دھر نے کی بجائے سوال پوچھنا بہتر سمجھا۔ علیمہ خان کیس مےںسپر یم کورٹ نے جرمانہ عائد کیا لیکن ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کیوں خاموشی اختےار کئے رکھی۔ ہماری یہ ڈےمانڈ ہے کہ علیمہ خان سے متعلق بھی جے آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ وہ شوکت خا نم اور نمل یو نیورسٹی کے بورڈ میں شامل ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شر یف کو نہ لی جانے والی تنخواہ پر نااہل کیا گیا ۔ ان پر اثاثوں کو چھپانے کا الزام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کون ساپبلک آفس ہولڈر تھیں پھر کیوں ان کا ڈھائی سال میڈیا ٹرائل کیا گیا ۔ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اپنے ذرائع آمدن بتا ئیں جس سے انہوں نے لاکھوں ڈالرزکی جا ئداد خریدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں