ساہیوال، تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کی مارکنگ کے لیےدرخواستیں طلب

ساہیوال(بیورورپورٹ)تعلیمی بورڈ ساہیوال نے میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے تجربہ کار اساتذہ سے درخواستیں طلب کر لیں.مارکنگ کے لیے اساتذۃ کو آن لائن فارم اپنے سربراہ ادارہ سے تصدیق کروا کے جمع کروانے کی ہدایت۔ترجمان بورڈکے مطابق تمام میٹرک(نہم و دہم) سالانہ امتحانات 2019کی حل شدہ جوابی کاپیوں کی مارکنگ کے لئے ساہیوال بورڈ کی حدود میں واقع گورنمنٹ بوائز /گرلز/ ہائی/ ہائیر سیکنڈری سکولزمیں میٹرک (نہم و د ہم) کلاسز کو پڑھانے والے مارکنگ کے خواہشمند اساتذہ کرام ویب سائٹ پر دیے گئے “Proforma of Application for Marking Duty in BISE, Sahiwal” پر دی گئی ہدایات اور کوائف کے مطابق پُر کرکے یا”Online Portal” پراپنے کوائف درج کر کے سربراہ ادارہ سے تصدیق کرواکربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،ساہیوال کو31جنوری،2019 تک بھیج سکتے ہیں۔ یہ درخواستیں مقررہ تاریخ تک “اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی” کے دفتر میں بذر یعہ ڈاک /دستی جمع کروائیں تا کہ مذکورہ بالا امتحان میں مارکنگ کے لیے ما ہر / قا بل اسا تذہ کی ڈیوٹیاں جانچ پڑتال اور ضروری کارِروائی کے بعد لگائی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں