ساہیوال پولیس نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)پولیس نے بائی پاس‘ویو ہوٹل‘پاکپتن روڈاور عارف والا روڈ پرڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے علی نواز گینگ کودوساتھی ملزموں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال05عدد موٹرسائیکل، نقدی مبلغ 02لا کھ روپے،04عددموبائل فونزکارڈز کل مالیتی05لاکھ روپے برآمد کر لئے اور ناجائز اسلحہ03عدد پسٹل30بوراور متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔اس امر کا اظہارایس ڈی پی اوسٹی سرکل اے ایس پی ڈاکٹرانعم فریال نے تھانہ غلہ منڈی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملزمان ساہیوال شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کوانتہائی مطلوب تھے جن کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کی سرپرستی اورمیری نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی انسپکٹر رانا ندیم اقبال‘سب انسپکٹر زوار حسین‘کانسٹیبل عثمان اقبال‘ ظہیر انجم اورشہزاد اسلم‘ڈرائیورمحمدشفیق سمیت دیگرملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گینگ کے ملزمان کوان کے سرغنہ علی نواز و دیگر دو ساتھی ملزمان شہزاد اور سرفراز سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوامال برآمد کر لیا۔انہوں نے کہاکہ گینگ کے باقی ساتھی ٹریس ہو چکے ہیں جن کے نام صغیہ راز میں رکھا گئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں منشیات کے مین ڈیلر محمد عباس قمر کو ڈسپنسری روڈ سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ہیروئن 1100 گرا م اور پسٹل 30بور برآمدکرلیااور اس کے دیگرمنشیات کا کاروبار کرنے والے ساتھی عمران،شہزادکاکا،عرفان بلی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چرس7190گرام، ہیروئن 1750گرام بھی برآمد کر لئے۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں