چیچہ وطنی: تحریک انصاف کے رہنما کے گھر ڈکیتی کی واردات

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے علاقے جناح ٹاؤن میں 7 نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پرپی ٹی آئی کے مقامی تاجررہنما عبدالمالک وینس کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 6 تولہ طلائی زیورات ،27 ہزار روپے نقدی اور ایک عدد ریوالور لے کر فرار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق ڈاکو رات 9 بجے گھر میں داخل ہوئے اور آدھ گھنٹہ گھر میں موجود رہے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر اور فرانزک اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔عبدالمالک وینس کے مطابق 7 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کی تلاشی لی ۔3 دن گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام نظر آ رہی ہے. چیچہ وطنی میں آئے روز ہونے والی وارداتوں‌کی وجہ سےعوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں