ساہیوال، تھانہ فتح شیر اور فرید ٹاؤن کے ایس ایچ او تبدیل

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی پی او ساہیوال نے دوتھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے تھانہ فتح شیر کے ایس ایچ او انسپکٹر عابدحسین بھلہ کو تبدیل کرکے تھانہ فرید ٹاؤن اور تھانہ فرید ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر اے ڈی شاہین کو تھانہ فتح شیر تبدیل کردیاہے۔ مذکورہ افسران نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں