ساہیوال، چوریاں اور ڈاکے عروج پر

ساہیوال(بیورورپورٹ) چوری کی مختلف وارداتوں میں چور نقدی‘ موبائل فون‘مویشی‘کار چرا کرلے گئے۔ چوری کی واردات فرید ٹاؤن میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد سرور کی جیب سے نقدی اور موبائل فون کل مالیتی 70ہزارروپے چرالیا۔ دیگر وارداتوں 89/6-Rمیں دو نامعلوم چوروں نے محمد شفیق کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگاکر بھینس ایل سی ڈی اور موبائل فون وغیرہ‘ مور والا چوک میں نامعلوم چوروں نے منظورا حمد کی کار نمبری2874/LEE مالیتی 8لاکھ روپے‘ بیرو ن بس اسٹینڈ کے قریب تین نامعلوم چوروں نے آصف منظور کی جیب سے موبائل فون مالیتی 18ہزارروپے اور 7/11-Lمیں نامعلوم چوروں نے الیاس کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگاکر بھینس اور بیل مالیتی3لاکھ روپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں